ٹھٹھہ﴿نامہ نگار﴾ توہین عدالت کیس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف فیصلہ آنے کے خلاف ٹھٹھہ میں پی پی پی کارکنان نے مکمل شٹر بند ہڑتال کراکے ٹھٹھہ اور مکلی میں احتجاجی مظاہرہ کرکے ٹائر نذر آتش کیے۔ ٹھٹھہ میں پی پی کارکنان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹائر نذرآتش کیے اور مکلی بائے پاس روڈ پر پی پی کے سینکڑوں کارکنان نے احتجاجی دھرنہ دیکر کراچی اور ٹھٹھہ کی طرف آنے جانیوالی گاڑیوں کو کئی گھنٹہ تک کھڑا رہنے دیا۔ پی پی کارکنان نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔
You must be logged in to post a comment.