تازہ ترینعلاقائی

ضلع میں انسداد سموگ اقدامات کا مقصد ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے اور عوام کی صحت سے جڑے معاملات کی بہتری ہے . ڈپٹی کمشنر عثمان علی

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے کہا ہے کہ ضلع میں انسداد سموگ اقدامات کا مقصد ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے اور عوام کی صحت سے جڑے معاملات کی بہتری ہے دھواں نہ صرف انسانی صحت کے لئے مضر ہے بلکہ سموگ کی شکل میں یہ بد ترین آلودگی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اجلاس کو بتایا گیا کہ 21اکتوبر سے 25اکتوبر تک فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے لوگوں کے خلاف179ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں کھیتوں میں لگائی گئی فصلوں کی باقیات کی آگ 76مقامات پر بجھائی گئی ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے چالان سمیت انسداد سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر صنعتی یونٹوں کو جرمانے کئے گئے ہیں٭

یہ بھی پڑھیں  کالم : سانچ اوکاں سے اوکاڑہ تک کا سفر تحریر محمد مظہر رشید چوہدری اوکاڑہ

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker