تازہ ترینعلاقائی

اہل کشمیر کو کسی شکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارتی جارحیت کے خلاف ان کی جدوجہد ہر صور ت میں منزل پائے گی . ڈپٹی کمشنر عثمان علی

اوکاڑہ( محمد مظہررشید چودھری سے) ڈپٹی کمشنر عثمان علی نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اہل کشمیر کو کسی شکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے بھارتی جارحیت کے خلاف ان کی جدوجہد ہر صور ت میں منزل پائے گی آج کا دن مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کے خلاف تجدید عہد کا دن ہے اہل کشمیر کو گذشتہ کئی دہائیوں سے جس ظلم کا سامنا ہے وہ پوری دنیا پر عیاں ہے 27 اکتوبر کے دن ہی بھارت نے کشمیر میں بغیر کسی اخلاقی جواز کے اپنی فوجیں اتاریں اور اہل کشمیر کو ان کی مرضی اور منشاءکے بغیر آزادی سے محروم کیا ،کشمیریوں کی شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی انہو ں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی حاصل کریں گے کشمیری عوام نے جس طرح اپنی آزادی کے حصول کے لئے قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ٭

یہ بھی پڑھیں  وہاڑی:نجی اداروں کی علیمی خد مات سے انکار نہیں کیا جا سکتا ،ای ڈی او

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker