بین الاقوامیتازہ ترین

ا قوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،چوہدری عبدالمجید

مظفرآباد(مانیٹرنگ سیل)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدنے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے تاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام استصواب رائے کا حق حاصل کرسکیں۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی منظم نسل کشی بند کروائیں اور بھارت کو طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھیں۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنا دوہرا معیار ترک کرے اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تسلیم شدہ قراردادوں کو عملی جامہ پہنائے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ ریاست جموں وکشمیر کے عوام نے حق خودارادیت کے لیے پرا من جدوجہد شروع کررکھی ہے۔ بھارتی پیرا ملٹری فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور ملٹری اپریشن سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مسئلہ کشمیر دنیا کا فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔ برصغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہوچکا ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ امن پسند دنیا جنوبی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے کشمیر کا مسئلہ حل کروائے اور بھارت کو جنوبی ایشیا کا امن برباد کرنے سے باز رکھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خودارادیت کے حصول تک اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ آزادی کشمیری عوام کاحق ہے اور یہ حق حاصل کر کے رہیں گے

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: تھانہ سٹی اور گردونواح میں ڈاکو اور چور راج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker