بین الاقوامیتازہ ترین

شام میں حکومت کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا دعویٰ

نیو یارک ( مانیٹرنگ سیل )امریکی میڈیا کے مطابق شام میں بشارالاسد کی حکومت کی جانب سے حال ہی میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے شواہد سامنے آئے ہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ ان حملوں میں جنگی کی بجائے صنعتی کیمیکل استعمال کئے گئے ہیں تاکہ مغربی طاقتوں کی جانب سے مداخلت کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ ڈاکٹروں اور باغیوں نے الزام لگایا ہے کہ ان میں سے ایک حملہ 27مارچ کو ”حراستہ “کے قریب کیا گیا جبکہ دوسرا 13جنوری کو” داوایہ“ اور 2 اس ماہ” آدرہ“ اور ”جو بار“ میں کئے گئے ہیں ۔ڈاکٹرو ںکا کہنا ہے کہ متاثرہ افرا دکی حالت دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ کیمیائی ہتھیار استعمال کئے گئے ہیں ۔ اس حوالے سے باغی تنظمیوں نے بین الاقوامی اداروں سے تحقیقات کی اپیل کی ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد نے بین الاقوامی برادری سے 30جون تک کیمیائی ہتھیار ختم کرنے کا وعدہ کررکھا ہے ۔ ایسے میں اگر یہ الزامات ثابت کردیئے گئے تو ان کی حکومت کے لئے مزید مشکلات پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب یہ بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران امریکہ کی جانب سے بشا رالاسد کی حکومت پر بتدریج دباو¿ بڑھایا جا رہا ہے ۔ کئی بین الاقوامی اخبارات نے تو اس خیال کا بھی اظہار کیا ہے کہ باغیوں کو ملنے والے اسلحے کی نئی کھیپ بھی امریکہ کی جانب سے دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker