پاکستانتازہ ترین

موروں کی جان لیوا بیماری مزید پھیل گئی، ہلاکتیں 83ہوگئی

کراچی(نامہ نگار) تھرپارکر میں موروں کی جان لیوا دشمن رانی کھیت بیماری مزید دس تحصیلوں میں جا پہنچی ہے۔ 20ویں روز اس بیماری سے متاثرہ مزید 16 مور ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاک ہونے والے موروں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔تھر پارکر میں موروں میں پائی جانے والی بیماری رانی کھیت نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے۔مٹھی کے دیہاتوں میں متعدد موروں کی ہلاکت کے بعد یہ بیماری اب ڈیپلو اور ننگر پارکر تحصیلوں میں موروں کے لئے جان لیوا ثابت ہورہی ہے جہاں دس دیہات میں مزید 16 مور ہلاک ہوچکے ہیں۔ محکمہ وائلڈلائف حکام کے مطابق متاثرہ دیہاتوں میں ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ دیہاتوں میں وائلڈ لائف کی چار ٹیمیں صرف ایک ڈاکٹر کے ہمراہ ادویات فراہم کررہی ہیں جو ناکافی ہے۔دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق اس بیماری کا دورانیہ2 سے اٹھارہ روز ہے اسی لئے مٹھی کے جن علاقوں میں یہ بیماری پھیلی تھی وہاں اب موروں کی ہلاکت میں واضح کمی آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور کاہنہ کے قریب بچوں کی سکول وین روئی نالے میں جا گری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker