تازہ ترینعلاقائی

پتوکی: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 60سالہ عباس جان بحق

پتوکی (نامہ نگار)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے 60سالہ عباس جان بحق۔60سالہ عباس کی موت غلط انجکشن لگنے کی وجہ سے ہوئی۔ڈاکٹر اور ہسپتال کا سارا عملہ مریض کو تڑپتا چھوڑ کر فرار ہو گیا۔لواحقین کا احتجاج ۔پتوکی سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں حبیب آباد کے رہائشی عباس کو ہسپتال لایا گیا جب کہ اسی جگہ پر ساتھ ہی پتوکی کا 50 سالہ عباس جو کہ فالج کے مرض کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا ایمرجنسی میں موجود ڈاکٹر شاہد حفیظ نے دونوں کا علاج شروع کیا تو 50سالہ عباس کے ورثاء کو انجکشن لکھ کر دیا کہ باہر سے لے کر آؤ جب 50سالہ عباس کے لواحقین انجکشن لے کر آئے تو ڈیوٹی پر موجود ٹریننگ کے لئے آئے ہوئے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لڑکے نے 50سالہ فالج کے مریض عباس کا انجکشن 60سالہ دل کے مریض عباس کو لگا دیا جس سے عباس نامی مریض موقع پر ہی تڑپنا شروع ہو گیا اور شور مچانا شروع کر دیا موقع پر موجود ڈاکٹر اور سٹاف ساٹھ سالہ عباس کا علاج کرنے کی بجائے اس کو تڑپتا چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ڈیوٹی پر موجود ہسپتال ک عملہ نے ایک کمرے میں جاکر چھپ گئے جس سے ایمرجنسی میں کام بند ہوگیا ۔مرحوم عباس کے ورثاء نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے عملہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ سی او ہیلتھ ضلع قصور ڈاکٹر عبدالمجید واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی پہنچ گئے انہوں نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر افضل بشیر سے واقعہ کے بارے میں معلومات حاصل کیں نے موقع پر پہنچ کر میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر یہ واقع ہسپتال سٹاف کی لاپرواہی اور مبینہ غفلت کا نتیجہ لگتا ہے لیکن ہم اس واقع کہ مکمل تحقیقات کر کے ذمہ داران کا تعین کر کے قانون کے مطابق کاروائی کریں گے سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود عملے کو معطل کر دیا ہے جب کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی کے سرجن ڈاکٹر طاہر شاہ کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ہے ۔ کیپشن: تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پتوکی میں عباس کی نعش جب کہ دوسری طرف عملہ غائب

یہ بھی پڑھیں  گلے کی ہڈی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker