بین الاقوامیتازہ ترین

استنبول نائٹ کلب میں فائرنگ کرنیوالا پکڑا گیا

انقرہ (مانیٹرنگ سیل) استنبول کے نائٹ کلب میں سال نو کے موقع پر فائرنگ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، واقعے میں 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ ترکی ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول کے علاقے اسنیورٹ میں مشتبہ دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اور خفیہ اداروں کے مشترکہ آپریشن کیا، جس میں سال نو کے جشن کیلئے استنبول کے نائٹ کلب میں تقریب کے دوران اندھا دھند فائرنگ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترک سرکاری ٹی وی نے بھی نائٹ کلب کے حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق کردی، پولیس نے وسیع پیمانے پر تلاشی مہم کے بعد آخر کار نائٹ کلب پر حملہ کرنیوالے غیرملکی شدت پسند ابو محمد الخراسانی کو ایسنیورٹ کالونی سے اس کے 4 سالہ بیٹے اور ایک کرغیزی میزبان سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، دہشت گرد عبدالقدیر المیشاری پوف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار مشتبہ حملہ آور خود بھی زخمی ہے، اسے علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، ترک ذرائع ابلاغ نے اس کی گرفتای کے وقت کے مناظر بھی جاری کردیئے ہیں۔ ترک پولیس کی کارروائیوں میں گرفتار افراد کی تعداد 5 ہے، جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق نائٹ کلب حملے میں ملوث مشتبہ دہشت گرد ازبک شہری ہے جب اس کا تعلق داعش سے بتایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ سال نو کے جشن کے موقع پر استنبول کے نائٹ کلب میں حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 39 افراد کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  للیانی:ڈیڑھ ماہ قبل جلنے والا ٹرانسفارمر مرمت نہ ہو سکا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker