تازہ ترینعلاقائی

عید اسپیشل ٹرینوں کے کرایوں میں10فیصد کمی کا اعلان

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ ریلوے کی جانب سے عید الضحٰی پر ٹرینیوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کا اعلان کیا ہے، عید کی خصوصی ٹرینیں سات سے چودہ ذوالحج تک چلائی جائیں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عید کیلئے چلائی جانے والی خصوصی ٹرینوں کے کرایوں میں دس فیصد کمی کی گئی ہے، عید کے دوسرے اور تیسرے دن کرایوں میں پچیس فیصد کمی ہوگی، خصوصی ٹرینوں سے تیس ہزار سے زائد مسافر مستفید ہوں گے، جب کہ سات سے چودہ ذوالحج تک پانچ لاکھ مسافر خصوصی ٹرینیوں سے مستفید ہوں گے۔ خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ گرین ٹرین چلانے کا تجربہ کامیاب رہا، اس سال تین ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، قراقرم ایکسپریس کو اپ گریڈ کر کے پندرہ اکتوبر سے چلائیں گے، قراقرم ایکسپریس میں خواتین کیلئے الگ نشستیں مختص کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں  اے ایف ٹی سی ایشیاء کا نائب صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker