پاکستانتازہ ترین

پی ایس ایل : لیگی کارکنوں نےبچوں/اسپیشل افرادکےٹکٹ کھالیے

لاہور (نامہ نگار) پاکستان سپر لیگ کے دیوانے بڑی تعداد میں مفت اور سستے ٹکٹوں سے تو محروم رہے تاہم ن لیگی ایم این اے نے لیگی کارکنوں پر مفت ٹکٹوں کی بارش کرڈالی۔ لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے ٹکٹ کا حصول گویا جوئے شیریں لانے کے مترادف تھا، جہاں نوجوان بچے بوڑھے لڑکیاں سب بینکوں ، ہوٹلوں اور شاپز پر قطار در قطار انتظار میں سلگتے رہے، مگر کچھ نصیب والوں کو تو ٹکٹ مل گیا مگر دیگر حضرات بڑے بے آبرو ہو کر کوچے سے نکلے۔ ایک طرف ان موصوموں کی یہ دکھ بھری داستاں تو دوسرے طرف ن لیگی ایم این اے اپنی لیگی کارکنوں پر مفت ٹکٹوں کی برسات کرکے گویا ان دل جلوں کی دکھتی رگوں پر ہاتھ کردیا۔ این اے 127 لاہور کے حلقے سے تعلق رکھنے والے مقامی پاکستان مسلم لیگ کے رہنما نے اپنوں کو نوازنے کیلئے حد سے گزر گئے اور شہر میں چھوٹی سے تقریب کر ڈالی، تقریب میں ایم این اے صاحب نے ن لیگی کارکنوں کو بلا کر بڑی تعداد میں مفت ٹکٹوں کی بارش کی۔ جاری کردہ تصاویر میں آپ ان ٹکٹوں سے ہوتا انصاف دیکھ سکتے ہیں، جس پر تحریک انصاف سمیت ہر جائز حقدار سیخ پا ہے، بقول نجم سیٹھی کے "مفت ٹکٹ صرف اسپیشل افراد اور اسٹوڈنٹ کیلئے ہی دستیاب ہونگے” کا بیان یاد کرکے اور ان تصاویر میں ٹکٹ ملنے والے ان حضرات کو دیکھ کر کسی صورت دل یقین نہیں کرتا کہ یہ لوگ اسپیشل افراد یا اسٹوڈنٹ کے زمرے میں بھی آتے ہیں یا نہیں۔ خصوصی افراد اور بچوں کا حق مارتے یہ افراد یقیناً اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  سہہ فریقی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker