پاکستانتازہ ترین

ٹائیگر فورس کے لئے ایپ کے اجرا کی منظوری

اسلام آباد(پاک نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف بنائی جانے والی ٹائیگر فورس کے لئے ایپ کے اجرا کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نےآج اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں ٹائیگر فورس کیلئے بنائی گئی ایپ کے اجرا پر تبادلہ خیال کیا گیا۔معاون خصوصی نے وزیراعظم کو ٹائیگر فورس کے لئے بنائی گئی ایپ سے متعلق آگاہ کیا،بعد ازاں وزیراعظم نے ملک بھر میں ایپ کے اجرا کی منظوری دے دی،اس کے ساتھ ہی وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔عثمان ڈار سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے،ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بنا کر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کئے جائیں گے، اور انہیں ضلع،تحصیل،یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جا سکے گا، جس کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ایپ کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کرانے میں بھی آسانی ہوگی اور کورونا سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker