پاکستانتازہ ترین

پنجاب میں ٹائیگرفورس نے کام شروع کر دیا

لاہور(پاک نیوز)عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تشکیل دی گئی ٹائیگرفورس نے پنجاب میں آج سے کام شروع کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فورس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ابتدائی طور پرسیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ مساجد اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں سماجی فاصلے اور حکومتی گائیڈ لائنز کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹائیگرفورس کے متعلق عوام کا تعاون اور رد عمل قابل ستائش ہے۔ سیالکوٹ سے 20 ہزار سے زائد نوجوان ٹائیگر فورس کا حصہ بنے ہیں اور اس کے بعد مرحلہ وار ملک بھر کے نوجوانوں کو مکمل طور پر متحرک کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ اور ایشوریا ایشیا کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker