پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں ایک بار پھر ٹِک ٹاک ایپ پر پابندی لگادی گئی

پشاور(پاک نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکام کی تعمیل کرتے ہوئے  ملک میں ایک بار پھر ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کردی۔پی ٹی اے کے مطابق ملک میں انٹر نیٹ سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو  فوری طور پر ٹک ٹاک ایپ تک رسائی روکنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ آج ایک کیس کی سماعت کے دوران پشاور ہائی کورٹ  نے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں یہ ہمارے معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں ، ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button