علاقائی

سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے TMO سنجھورو سکندر ملاح سمیت 68 افسران کو معطل کر دیا۔

سنجھورو (نامہ نگار)سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ سندھ نے TMO سنجھورو سکندر ملاح سمیت 68 افسران کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈسندھ نے ایک حکم کے تحت TMOسنجھوروسکندر ملاح سمیت سندھ بھر کے 68 افسران کو آرڈر نمبر No.SLGB/ADMN-1/2012/1365 کے تحت معطل کر دیا ۔سیکریٹر ی لوکل گورنمنٹ سندھ جناب عبدالحق ابڑو نے ان افسران کو انفارمیشن اور ڈیٹا فراہم نہ کرنے کی بنا پر معطل کر دیا ہے۔جس کے ذریعے گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جانا تھا۔واضع رہے کہTMOسنجھورو سکندر ملاح پر گذشتہ دنوں جاری ہونے والے ٹینڈر میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور من پسند علاقوں میں ترقیاتی اسکیمیں دینے کے الزام بھی تھے۔اس سلسلے میں TMOسنجھورو سکندر ملاح پر عدالت میں مقدمہ بھی زیرِ سماعت ہے اور ان کے خلاف مختلف اخبارات میں خبریں بھی شایع ہوتی تھیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ معطل افسران نے با اثر افسران سے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:گلستان کالونی میں چورراج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker