تازہ ترینعلاقائی

ہارون آباد:ٹی ایم اےکےملازمین ماہ جولائی کی تنخواہوں سےتاحال محروم

ہارون آباد﴿بیو رو چیف﴾ٹی ایم اے ہارون آباد کے ملازمین ماہ جولائی کی تنخواہوں سے تاحال محروم ،ملازمین کے بیوی بچے عید کی خریداری و تیاری کو ترس گئے ۔تفصیلات کے مطابق تیرہ روز گزرنے کے باوجود تادم تحریر ٹی ایم اے ہارون آباد کے سینکڑوں ملازمین کو ماہ جولائی کی تنخواہوں کی ادائیگی ممکن نہ ہو سکی ہے جس کے باعث ان ملازمین کے بیوی بچوں کے لیے ماہ رمضان المبارک کے تقاضوں کو پورا کرنا اور عید کی خریداری کھٹائی میں پڑ گئی ہے ۔ٹی ایم اے ایمپلائز یونین کے صدر شاہد لطیف شناور نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے ملازمین کے اس مسئلہ کے ازالہ کے لیے ایڈمنسٹریٹر و اسسٹنٹ کمشنر خواجہ وقار احمد سے ملاقات میں مسائل بیان کیے اور انہوں نے بتایا کہ بحیثیت ایڈمنسٹریٹر اپنے فرائض کی ادائیگی کے تحت ترجیحی بنیادوں پر تنخواہوں کا بل دستخط کر کے متعلقہ حکام کو بہاولنگر بھجوا دیا ہے اور ہماری جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ہے بلکہ ضلعی سطح پر کوئی مسئلہ درپیش ہو گا شاہد لطیف و یگر ملازمین نے بہاولنگر حکام سے اپیل کی ہے کہ عید کی خوشیوں پر ٹی ایم اے ملازمین کا بھی حق ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  کتاب کئی سال پہلے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker