تازہ ترینعلاقائی

ڈیرہ غازیخان:TMAورکرزایک غریب طبقہ ہے جوعوام کی حقیقی خدمت کرتا ہے

B1ڈیرہ غازیخان(جنید ملک سے)آزاد مزور شمع یونین کے چیئر مین مرزا محمد عیسٰی نے کہا کہ ٹی ایم اے ورکرز ایک غریب طبقہ ہے جو ہر موسم میں عوام کی حقیقی خدمت کرتا ہے ان کو وقت پر تنخواہ نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے ڈھنڈے ہوجاتے ہیں اگر ان کے مسائل حل نہ کئے گئے تو ہم ہٹرتا ل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم اے حال میں منعقد ایک اجلاس میں کیا جس میں ٹی ایم او آفیسر سردار نصیر احمد خان،محمد حسنین فراز،محمد طاہر طیب ،شمس الدین نے بھی خطاب کیا اجلاس میں سنیٹری ورکرز،ٹیوب ویل آپریٹرز ،ٹریکٹر ڈرائیورز،بیلدار،واٹر سپلائی رورل ایریاو سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی مرزا محمد عیسی نے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ 500 سو کے قریب ٹی ایم اے ورک چارج ملازمین کئی سالوں سے کام کررہے ہیں ان کو ترجیح بنیادوں پر مستقل کرکے سینشن آرڈر کےئے جائیں ریٹائرڈ ملازمین جو کئی ماہ سے دھکے کھا رہے ہیں ان کو پیشن اور گریجوایٹی کی یک مشت ادائیگی کیجائے، دوران سروس انتقا ل کرنے والے ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا جائے،سینی ٹیشن میں سفید پوش جو ڈیوٹی نہیں کرتے ان کی جگہ کام کرنے والے افراد کو بھرتی کیا جائے جن ورک چارج ملازمین کو عدالت نے مستقل کر کردیا ہے ان کو عدالتی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے ان مستقل کیا جائے اور آخر میں ٹی ایم او آفیسر سردار نصیر احمد نے ملازمین سے خطاب میں کہا کہ ان محنتی ورکرز کی وجہ سے ادارا قائم ہے انشااﷲ ان کے مسائل ہم حکام بالا تک پہنچائیں گے اور ان مزدورں کے مسائل حل کرکے ان کو عدالتوں میں جانے کی نوبت سے بچائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  مُلک میں الیکشن کاتہوار آگیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker