تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ٹی ایم اے نیلامی کی مد میں ہونے والی کرپشن پرانکوائری کاحکم

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹی ایم اے اوکاڑہ میں نیلامی کی مد میں ہونے والی ایک کروڑ نوے لاکھ کی کرپشن اور بدانتظامی کی شکایت پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ذمہ داران سے انکوائری کا حکم جاری کردیا۔ سی بی اے لیبر یونین و ایپکا اوکاڑہ کے ضلعی صدر عبدالحمید شاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دی جانے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹی ایم اے اوکاڑہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ٹی ایم اے کی ملکیتی مشینری اور دیگر سامان کو ناکارہ بنا کر کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کیا گیا جبکہ دیگر معاملات میں بھی خورد برد کرکے ایک کروڑ نوے لاکھ کی کرپشن کی گئی ہے۔ جس پر پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے سیکرٹری نے پرویز نذیر بھٹہ،محمد افضل،زاہد،احمد سجاد بھٹی،سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم چودھری، سٹور کلرک عاشق علی اور راؤ ندیم مشکور سے اس کرپشن کی وضاحت طلب کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر جواب داخل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی سیکرٹری بلدیات کے حکم پر ڈی جی زیر نگرانی تین ڈائریکٹر اور دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اس معاملہ کی انکوائری کرکے رپورٹ دے چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں  گرینڈ الائنس کیلئے عمران خان کا چوہدری برادران سے ٹیلیفونک رابطہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker