تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:TMAکی نااہلی گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش سےجنوبی اوکاڑہ ڈوب گیا

okaraاوکاڑہ (نمائندہ خصوصی)ٹی ایم اے کی نااہلی گزشتہ شب ہونے والی موسلادھار بارش سے جنوبی بارش اور سیوریج کے پانی سے جنوبی اوکاڑہ ڈوب گیا مکین اپنے گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے سیوریج اور بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر شہری سراپہ احتجاج بن گئے،کمشنر ساہیوال ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی نے اوکاڑہ کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ایک ماہ سے بند سیوریج سسٹم نے تو گندہ پانی گلیوں محلوں میں پھیلا کر عوام کو مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے کہ گزشتہ روز کی موسلادھار بارش نے گلیوں محلوں کو تالاب بنا کر رکھ دیا، ٹی ایم اے کا عملہ سیوریج کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔عوام تعفن زدہ اور بدبودار ماحول میں سانس لینے میں مجبور ہوچکے ہیں محلے محلے سے رہائشیوں نے ٹی ایم او رانا شاہد کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا مگر عوامی مشکلات کے حل کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔رہائشیوں نے ڈی سی او اوکاڑہ اور ٹی ایم او کو متعدد بار اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا مگر سارا احتجاج بے سود رہا اوکاڑہ کا ریلوے اسٹیشن پر ایک ماہ سے کھڑا سیوریج کا گندہ پانی ہر آنے جانے والے کا منہ چڑاتا نظر آرہا ہے۔ رہائشیوں نے کمشنر ساہیوال ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پر فوری نوٹس لیا جائے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کے مسائل میں کمی واقع ہو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button