تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے شہریوں کو پیاس سے مارنے کی پلاننگ مکمل کرلی

okaraاوکاڑہ(محمد مظہر رشید) تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اوکاڑہ نے شہریوں کو پیاس سے مارنے کی پلاننگ مکمل کرلی بجلی نہ ہونے کا بہانہ لگا کر شہرکے بیشتر واٹر فلٹریشن پلانٹس بند کردئیے جاتے ہیں جس سے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں گورنمنٹ کالونی،خان کالونی،اسلامیہ ہائی سکول فیصل آباد روڈ،صابری کالونی ،محبوب عالم چوک ودیگر واٹرفلٹریشن پلانٹ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بند رہتے ہیں لیکن جب بجلی کی سپلائی بحال ہوتی ہے تو پھر بھی ان پلانٹس کو چالو نہیں کیا جاتاجس سے شہری پینے کے پانی سے ترس جاتے ہیں عوامی حلقوں کے احتجاج کے باوجود ٹی ایم اے اوکاڑہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی دوسری ستم ظریفی یہ ہے کہ ان پلانٹس پر تعینات عملہ ہرماہ باقاعدگی سے تنخواہ وصول کررہا ہے لیکن پلانٹس کثرت سے بند رہتے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں چالو کیاجائے تاکہ پینے کے پانی کی دستیابی آسانی سے ہوسکے *

یہ بھی پڑھیں  سعید اجمل ٹی 20میں زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker