تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:TMAکی نااہلی کی وجہ سےکچھ علاقےگندے پانی کےجوہڑوں میں تبدیل ہوگئے

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی)گورنمنٹ کالونی کے چند بلاکس ،کوٹ نہال سنگھ،محلہ ریاض المسلمین،طارق کالونی،گارڈن ٹاؤن،صدیق نگراورخان کالونی ٹی ایم اے کی نا اہلی کی وجہ سے گندے پانی کے جوہڑوں میں تبدیل ہو گئے ۔ مسلسل پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے یہ علاقے مچھروں کی ممکنہ افزائش گاہ میں تبدیل ہورہے ہیں ۔اہل علاقہ کے ہزاروں مکین سخت تشویش میں مبتلا ہیں ۔لیکن ٹی ایم اے اور محکمہ صحت کے عملہ سمیت کوئی بھی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہ ہے ۔سیوریج کا گندہ پانی گلیوں اور محلوں میں کھڑا ہونے کیساتھ ساتھ علاقہ کے رہائشی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو رہا ہے اور علاقہ کے مکین گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ۔بارہا توجہ دلانے کے باوجود ٹی ایم اے کا متعلقہ عملہ یکسر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے علاقہ کے رہائشی جانوروں سے بدتر زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔علاقہ کے معززین نے کمشنر ساہیوال قاضی اشفاق ،ڈی سی او سیف انجم ،ایڈیشنل کلکٹر ظہیر ملک اور ٹی ایم او سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ کی صفائی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر مسائل حل کیے جائیں اور غفلت کے مرتکب ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ صوبہ پنجاب کا اہم ترین،گنجان آباد اور جنوبی پنجاب کا اختتامی ضلع ہے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ye tu such h k barish k pani ki wja se pedal chalne walon ko khas tor pe zyda tungi.barish ne ,or TMA ki gaflat ne logon ka skon barbad kr dia h

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker