تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:TMAکی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہری گندہ پانی پینےلگے

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ ٹی ایم اے سرگودہا کی مسلسل غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر بھر کی واٹر سپلائی سکیم کا گندہ پانی پینے سے شہریوں میں وبائی امراض پھوٹنے لگے شہر کی آبادیوں جن میں گلوالہ ‘رحمان پورہ ‘کوٹ فرید ‘اقبال کالونی ‘سیٹلائٹ ٹائون ‘ملت آباد ‘اسلام پورہ ‘نیو سیٹلائٹ ٹائون اور گردو نواح میں عرصہ دراز سے پینے کی پانی میں سیوریج کی آمیزش آرہی ہے جس کے خلاف شہری مسلسل احتجاج کرتے آرہے ہیں مگر ٹی ایم اے سرگودہا کی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہورہی جس کی وجہ سے نوبت اب انسانی جانوں تک جا پہنچی ہے شہریوں میں پیٹ ‘ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں ‘ماہر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ نے کہا ہے کہ سرگودہا کے سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو میں اب تک گندہ پانی پینے سے متاثرہ تین سو سے زائد افراد کا علاج کیاجاچکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ واٹر سپلائی کا پانی پینے سے اجتناب کریں اور جو بھی پانی استعمال کریں ابال کر کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  صحافی کامران افضال کی پہلی برسی کے موقع پرڈسکہ کے صحافیوں اورسول سوسائٹی کی ریلی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker