تازہ ترینعلاقائی

محنتی، جفاکش اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ملازمین ہی کسی ادارے کی پہچان اور عزت کا باعث ہوتے ہیں، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ تجمل عباس رانا

sialkotسیا لکوٹ(سعیدپاشا)محنتی، جفاکش اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ملازمین ہی کسی ادارے کی پہچان اور عزت کا باعث ہوتے ہیں میرے لئے یہ بات خوشی اور اطمینان بخش ہے کہ میری ٹیم میں ٹی ایم او محمد ظفرقریشی اور ٹی او آئی اینڈ ایس محمد عارف بٹ جیسے تجربہ کاراور زیرک افسران شامل ہیں اُن ہی کہ کوششوں اور کاوشوں کی بدولت عشرہ محرم کے مجالس اور جلسوں کے روٹوں میں اسٹریٹ لائٹس ، صفائی ستھرائی، پیچ ورک اور خار دار تاروں اور کناتوں سے گلیوں اور سڑکوں کی بلاکنگ سمیت تمام کام احسن طریقے سے انجام پائے اور محرم کی تمام تقریبات کا انعقاد سکون اور امن سے ممکن ہوا اور شہر کی کسی بھی جگہ سے اس سلسلہ میں کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی بلکہ منتظمین مجالس اور جلوس ہائے ، افسران اور عوامی نمائندگان کے تحریری اور زبانی ٹی ایم اے سیالکوٹ کیلئے تعریف اور سائش کی پیغامات آئے جبکہ کمشنر گوجرانوالہ ، ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ، ڈی سی او ، ڈی پی او اور امام بارگاہ اڈہ پسروریاں اور مستری عبداللہ کی انتظامیہ سے ٹی ایم اے سیالکوٹ کا باقاعدہ شکریہ ادا کیا۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ تجمل عباس رانانے ٹی ایم اے سیالکوٹ افسران اور مختلف شعبہ جات کے انچارج صاحبان کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ٹی او ایف سیالکوٹ محمد افضل بٹ، ٹی او پی سمیرا شفیع، ٹی او آر سیالکوٹ شیخ زاہد، ایکسیئن طاہر بن سعید، اے ٹی اوز نجف شاہ، ناصر بٹ اور محمود احمد، سپرنٹنڈنٹ اسٹریٹ لائٹس عابد چیمہ اور سپرنٹنڈنٹ باغات شوکت علی ، پی ایس او یاسین بٹ اور سی ایس آئی مستنصر خان بھی موجود تھے ۔ ٹی او آئی اینڈ ایس سیالکوٹ محمد عارف بٹ نے کہا کہ ٹی ایم اے کے شعبہ اسٹریٹ لائٹ نے محرم کے جلوسوں کے روٹس پر500لائٹس کے پوائنٹ کو روشن رکھنے کے علاوسو کلو واٹ کے9 جنریٹر ز پر 400سرچ ، 15سوڈیم ، 24فلڈ لائٹس اور 4موبائل فلڈ لائٹس وین پر بلٹ ان جنریٹر کے ساتھ8فلڈ لائٹس کے ساتھ راستوں کو روشن رکھنے کا فریضہ انجام دیااور اس سلسلہ میں 3ہزار500میٹر لمبی جنریٹرز پر لائٹس روشن کرنے کیلئے تاریں ڈالی گئی جبکہ جلوسوں کی 7مووی کیمروں سے کوریج کی گئی۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ جلوسوں کے راستوں پر پیچ ورک اور خار دار حفاظتی تاریں لگانے کی ذمہ داری بھی ٹی ایم اے کے عملہ نے انجام دی ۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلہ میں انہیں ایڈمنسٹریٹر کی مسلسل حمایت اور ٹی ایم اے کے عملہ کی 24گھنٹے دستیابی کے باعث ٹی ایم اے سیالکوٹ اس ٹاسک میں 100 کامیاب رہی جس پر تمام افسران اور بالخصوص عملہ مبارکباد کا مستحق ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker