تازہ ترینعلاقائی

سیالکوٹ:TMAجانب سے100دکانوں کی تعمیرپرتیزی سے کام جاری ہے

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ پرویز اقبال بٹ نے کہا ہے کہ ٹی ایم اے سیالکوٹ کی جانب سے 100نئی دکانوں کی تعمیر کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور آئندہ 2ماہ میں یہ منصوبہ پایہ ئ تکمیل تک پہنچ جائے جس سے ٹی ایم اے کی آمدنی میں سالانہ کڑوروں روپے کااضافہ ہوگا۔ انہوں نے یہ بات آج بانو بازار میں ٹی ایم اے پلازہ کے تعمیراتی کام جا ئزہ لینے کے دوران مقامی لوگوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹی او آئی اینڈ ایس سیالکوٹ صفدر وڑائچ اورایکسیئن طاہر بن سعید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈمنسٹریٹر نے ٹی ایم اے کے متعلقہ حکام اور ٹھیکیدار کو تلقین کہ وہ کام کی رفتار کو تیز کریں اور اس منصوبہ کو مقرر وقت کے اندر مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ بعد ازاں ایڈمنسٹریٹر نے بابے بیری، نیکاپورہ ، پورن نگر اور ایبٹ روڈپر جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی دورہ کیااور وہاں پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بصیر پور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں کو نئے عہدے داروں کے چناؤ پر مبارک باد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker