تازہ ترینعلاقائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:گزشتہ ماہ ضلع بھر کی سیشن عدالتوں نے 992 اور سول عدالتوں نے 1869 مقدمات کا فیصلہ سنایا

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار) گزشتہ ماہ ضلع بھر کی سیشن عدالتوں نے مجموعی طور پر 992 جبکہ سول عدالتوں نے 1869مقدمات کا فیصلہ سنایا ،اس بات کا انکشاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے ماہانہ کارکردگی اجلاس کے دوران کیا گیا ،اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،جبکہ اجلاس میں ضلع کے تمام ججز کی انفرادی کاردگی کا جائزہ لیا گیا ،سیشن اور سول عدالتوں میں جن مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ان میں قتل کے 19،منشیات کے 21،دیوانی اپیلیں 100،فیملی کیسز 250اور فوجداری کے 780مقدمات سمیت دیگر شامل ہیں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یار ولانہ نے ججز کو ہدایت کی کہ وہ اپنا زیادہ تر وقت کمرہ عدالت میں گزاریں اور مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے انکے فیصلوں پر توجہ دیں ،انہوں نے ضلع بھر کی عدالتوں میں 28فروری 2011سے قبل دائر مقدمات کے فیصلے نمٹانے پر ججز کی کارکردگی کو سراہااور ہدایت کی کہ 31دسمبر 2012سے قبل دائر مقدمات کو جولائی کے آخر تک نمٹا یا جائے تاکہ سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button