ٹوبہ ٹیک سنگھ(مانیٹرنگ سیل) ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ بائی پاس کے قریب مسافربس الٹنے سے دوافراد جاں بحق جبکہ چالیس زخمی ہوگئے۔۔۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ بائی پاس کے قریب مسافر بس موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی ۔۔۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ جبکہ بس میں سوار چالیس مسافر زخمی ہو گئے۔۔۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔۔ بس صادق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی ۔۔۔ زخمیوں کو کمالیہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
You must be logged in to post a comment.