تازہ ترینعلاقائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:نجی ہسپتال میں ڈاکٹرکی غفلت سےبچہ جاںبحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ﴿کرائم رپورٹر﴾گا رڈن ٹا ون کی رہائشی نسیم اختر کو زچگی آپریشن کے لیے کینا ل روڈ پر قا ئم ایک نجی ہسپتال میںلایا گیا جہاں ہسپتال کی لیڈ ی ڈاکٹرکی بجا ئے نر سو ں نے مریضہ کا آپریشن کیا ۔ اس دوران نسیم اختر کا بیٹا پیدا ہو ا مگر آپریشن کے بعد خون نہ رک سکا اور مر یضہ کی حا لت غیر ہو گئی اور پید ا ہو نے والا معصوم بچہ جا ں بحق ہو گیا۔ مریضہ کی حالت خراب ہونے پر اسے ہسپتال کے اوپر والے کمرہ میں منتقل کر کے تا لا لگا دیا گیا اور ہسپتا ل کا تمام عملہ مو قع سے فرار ہو گیا ،مر یضہ کے ورثا نے ہسپتا ل انتظا میہ کی مبینہ غفلت کے خلاف شد ید احتجاج کیا اور مقا می پو لیس کو اطلا ح دی جس مقا می پو لیس نے آکر ہسپتا ل کے گیٹ کھلوا کر مر یضہ کو ہسپتا ل سے نکا لا اور ورثا کے حوالے کر دیا ۔ورثا نے ہسپتا ل انتظا میہ کیخلاف شد ید احتجاج کر تے ہو ئے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں  و زیرداخلہ جس روزکہتے ہیں دھماکہ ہوجاتا ہے،مولانا احمد لدھیانوی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker