تازہ ترینعلاقائی

اورکزئی ایجنسی، کا تودہ گرنے سے ماہ بیٹا جاں بحق،دو بچے شدید زخمی

اورکزئی﴿مانیٹرنگ ڈیسک﴾ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقہ گڑھی کلے کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے ماں بیٹا جاں بحق ،دو بچے شدید زخمی،لیوی فورس کی امدادی کارروائی،تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے لوئر تحصیل کے علاقہ گڑھی کلے کے مقام پر منی خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے ریاض علی نامی شخص کی بیوی بچوں سمیت قریبی پہاڑی میں مٹی کھود رہی تھی کہ اچانک مٹی کا تودہ آگرا،جس سے 4افراد مٹی تلے دب گئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی گاؤں کے لوگوں اور اورکزئی لیوی فورسز نے امدادی کارروائی کرکے ریاض علی کی بیوی اور انکا سات سالہ بیٹا سمیع الحسن کی لاش نکال لی جبکہ دیگر2چھوٹے بچوں انتظار حسن اور انتخاب حسن کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال داخل کردیاگیا،واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے لوئر تحصیل کے تحصیلدار سید نعمان علی شاہ نے بتایا کہ مٹی کے تودے کا واقعہ بروز بدھ دوپہر 2بجے پیش آیا،علاقے میں گزشتہ10دنوں سے بارش کی وجہ سے زمین نرم ہوچکی ہے،اس وجہ سے یہ مٹی کا تودہ گرنے کا واقعہ رونما ہوا ہے جبکہ ایک ہی گھر سے ماں اور بیٹے کے جنازے اٹھنے پر تمام علاقہ میں کہرام مچ گیا۔۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت نےنگراں وزیراعظم کیلئےتین نام تجویزکردیئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker