پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(بیوروچیف) نومنتخب وزیراعظم سے این آر او فیصلے پر عمل کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل نومنتخب وزیراعظم راجا پرویزاشرف سے این آر او فیصلے پر عمل کرانے کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل کے ساتھ توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔این آر او فیصلے میں سوئس کیسز سے متعلق عدالتی حکم پر عمل درآمد کے لیے سینئرقانون دان مولوی اقبال نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کی ہے ، جس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ کراچی میں میڈیا کو دئیے گئے اس بیان کو بنیاد بنایا گیا ہے جو اہم معاملات میں سابقہ حکومت کی پالیسی جاری رکھنے سے متعلق تھا۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی میں انتشار پیدا کرنے والے سبزی منڈی کے ڈیفالٹر ہیں، چوہدری اشرف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker