پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس کا تفصیلی فیصلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

اسلام آباد(بیوروچیف) وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کے تفصیلی فیصلے کی نقول صدر سمیت چودہ متعلقہ افراد اور محکموں کو ارسال کر دی گئی ہے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری کو تفصیلی فیصلے کی نقول سیکرٹری جنرل ایوان صدر کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے۔  فیصلے کی نقول پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم خوشنود اختر لاشاری، چئیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری، اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ اٹارنی جنرل، چئیرمین نیب اورسیکرٹری الیکشن کمیشن جبکہ وزارت قانون اور کابینہ ڈویژن کے سیکرٹریوں کے علاوہ پانچ ہائیکورٹس کے رجسٹرار کو بھی فیصلے کی نقول ارسال کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  نیب افسر فراڈ کررہے ہیں اور چیئرمین نیب خاموش ہیں:چیف جسٹس

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker