پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت قانون: وزیراعظم سمیت فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد(بیوروچیف )سپریم کورٹ نے تین رکنی بنچ کے حکم کی روشنی میں توہین عدالت کیس میں وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر قانون سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔  سماعت تیئیس جولائی کو ہوگی۔  سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، توہین عدالت قانون کے خلاف دائر کی گئی گیارہ درخواستوں کے پیٹیشنرز کو بھی نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔ کیس کی سماعت کےلئے تیئیس جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔  سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق، وزیر اعظم کو پرنسپل سیکرٹری جبکہ چیئرمین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ کے متعلقہ ایوانوں کے ذریعے نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ وزیر قانون کو براہ راست نوٹس جاری کیا گیا ۔  وزارت قانون اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکریٹریز کو بھی بطور فریق نوٹسز جاری کئے گئے ہیں ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کرلیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جمعہ کو کوئٹہ رجسٹری میں باز محمد کاکڑ اور اطہرمن اللہ کی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker