پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الطاف حسین کے خلاف توہین عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جج صاحبان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر چیف جستس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے الطاف حسین کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیاہے۔عدالت کے مطابق متحدہ کے قائد نے اپنی تقریر کے دوران عدلیہ اور ججز کے خلاف جو الفاظ استعمال کئے وہ تضحیک اورتوہین آمیز ہیں۔ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی تقریر مں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعض ججز بھی ایم کیو ایم کو مٹانے کے عمل میں شریک رہیں ہیں۔ الطاف حسین نے کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں کے ھوالے سے اپنے فیصلے میں جو اجارہ داری کا لفظ ان کی جماعت کے لئے استعمال کیا ہے اس پر معافی مانگی جائے۔عدالت کے مطابق الطاف حیسن کی تقریر کے الفاظ عدالت کے معاملات میں مداخلت اور ججز کو دھمکانے کے زمرے میں آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  فیصل آبادپولیس کابھاری معاوضہ لے کر شہریوں کو قتل کرانے والے پولیس افسر رانا فرخ وحید کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker