پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت قانون کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستانی حکومت نے توہین عدالت کے نئے قانون کو کالعدم قرار دیئے جانے کےخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔ توہین عدالت قانون کے فیصلے کے خلاف درخواست وفاق کے وکیل عبدالشکور پراچہ نے دائر کی جس میں عدالتی فیصلے کے مختلف نکات کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یادرہے وفاقی حکومت نے توہین عدالت کے دیگر تمام قوانین کو منسوخ کرنے اور نیا قانون رائج کرنے کیلئے گزشتہ ماہ قانون سازی کی تھی، جب کہ نیا قانون گزشتہ ماہ 12 جولائی کو پاکستانی قانون کا حصہ بنا تھا۔ خیال رہے سپریم کورٹ نے3 اگست کو توہین عدالت قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں کے فیصلے میں قانون کو غیر قانونی اور آئین سے متصادم ٹھہراتے ہوئے کالعدم قرار دے دیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں  سی پیک پر صوبوں کے تحفظات ختم ہو چکے ہیں، احسن اقبال

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker