پاکستان

ٹوکیو: پی ٹی آئی کی طرف سے احمد سعید بھٹی کے اعزاز میں عشائیہ

ٹوکیو﴿نمائندہ خصوصی پاک نیوز لائیونومی خان﴾ 4مارچ بروز اتوار جاپان میں پاکستان کے مشہور ریسٹورنٹ الکرم پر ایک تقریب کا انعقاد ہوا یہ تقریب پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما جناب چوہدری رزاق کی طرف سے احمد سعید بھٹی اور چوہدری نوید کے اعزاز میں ایک شاندار عشائیہ دیا گیا۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر خالد فریدی ، نائب صدر تجمل خان اور مرکزی انفارمیشن سیکرٹری راشد صمد خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف جاپان کے کئی سیاسی کارکن اس موقع پر موجود تھے۔ آخر میں پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی اور اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے انعام الحق صاحب نے تنویر جمال اور پاک جاپان نیوز کے چوہدری شاہد رضا کے والد صاحبان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے اردو ورلڈ نیوز ،پاک جاپان نیوز ، اردو نیٹ پوسٹ کوڈ، پاک نیوز لائیو اور آئی ورلڈ ٹی وی جاپان کی ٹیم موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں  ہنگامی طور پر کورکمانڈر کانفرنس آج شام طلب کرلی گئی۔آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker