تازہ ترینکالمملک ساجد اعوان

ٹوپی ڈرامہ

آج پٹرول‘ ڈیزل اور CNGکی قیمتیں کم کردی گئیں لیکن کیا اس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور ملے گا تو کتنا؟ لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے ساتھ ساتھ جب تمام اشیائ کی قیمتیں بڑھادی جاتی ہیں مگر فیول کی قیمتیں کم ہونے سے کیا کچھ مہنگائی میں کمی ہوگی کیا کرایوں میں کچھ کمی ہوگی نہیں بالکل نہیں یہ صرف اور صر ف ایک ٹوپی ڈرامہ ہے عوام کاجینا مرنا حرام ہوگیا ہے مہنگائی اتنی ہے کہ انسان کی معمول کی ضروریات بھی پوری نہیں ہوتیں بجلی کے بل اتنے آتے ہیں کہ غریب آدمی سر پکڑ کر بیٹھ جاتاہے اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ بجلی بھی نہیں آتی ۔ایک آدمی کابل اگر 3000/-آتاہے اور اس میں پچھلے سال 2011کے کسی مہینے کا غنڈہ ٹیکس ہوتاہے کیا یہ ظلم نہیں عوام فریا د کریں تو کس سے کریں تمام لیڈر اپنی عیاشی کی زندگی بسرکررہے ہیں مگر عوام کا کوئی خیر خواہ نہیں۔روزانہ عوام ٹی وی پر ایک نیا ڈرامہ دیکھتی ہے چاہے عدلیہ کا ہو یا کسی بھی پارٹی کا عوام کو اپنی سوچ تبدیل کرناہوگی ورنہ ہماری نسلیں برباد ہوجائیں گی کسی بھی گھر کا سربراہ اگر عقل وفہم رکھتا ہو تو وہ گھر اس کی عقلمندی اور دانشمندانہ فیصلوں سے خوشحال گھرانوں کی صف میں آتاہے یہاں میں بات اپنے حکمرانوں کی کرنے جارہاہوں جو آپس میں حکومتی معاملات کو سلجھانے کی بجائے اپنے ایک دوسرے کو طعنوںسے نوازتے ہیں جو ایک چوراہے سے لیکر دوسرے چوراہے کی لڑائی لگتی ہے شاید ہم لوگ اپنے خاندانی یا عام زندگی کے معاملات کو سلجھانے کیلئے بھی ایسا نہیں کرتے بچگانہ لڑائیاں لڑتے ہیں صرف اپنے مفادات کی خاطر حالانکہ ہماری عوام میں اب اتنا شعور اجاگر ہوچکاہے کہ وہ صحیح اور غلط میں تمیز کرسکیں ۔بہتریہی ہوگا کہ خدا سے اپنے ناکردہ گناہوں کی معافی مانگیں کیونکہ یہ ایک کڑوی حقیقت ہے کہ جیسی قوم ہوتی ہے اللہ اس کو ویسا ہی حکمران نوازتاہے کیا ہم ایسے حکمرانوں کے قابل ہیں جوصرف مفادپرستی ہیں اور ہم لوگ اس ملک میں ایسے مزدور کی طرح زندگی گزاررہے ہیں جو 8گھنٹے کا ان تھک اپنا کام بھی کرتاہے اور پھر اس کی مزدوری اس کو نہیں ملتی بالکل اسی طرح ہم اتنے لمبے لمبے بجلی کے بل اداکرتے ہیں اور بجلی ہمیں میسر نہیں ہے کیا ہم نے غلطی کی ہے ایسے حکمرانوں کو منتخب کرکے سوچیے گا ضرور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker