پاکستانتازہ ترین

پاکستان میں سب سےبڑی سرمایہ کاری، دنیا کابلندترین ٹاورتعمیرکیا جائے گا

towerاسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کاری، ابو ظہبی گروپ کا بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض سے 45بلین ڈالر کا معاہدہ طے پاگیا جس میں سے 35بلین ڈالر سندھ اور 10بلین کی سرمایہ کاری اسلام آباد اور لاہور میں کی جائے گی ،25 لاکھ افراد کو روزگار ملے گا ، بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین اور موجودہ کنسلٹنٹ ملک ریاض نے شیخ نہیان بن مبارک النہیان چیئرمین ابو ظہبی گروپ ، زیابن کنسٹر کشن ، یونین نیشنل بینک اور یونائیٹڈ نیشنل بینک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے ہیں ان معاہدوں کی روح سے مجموعی طور پر پاکستان کے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر 45 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی ان منصوبوں میں 35بلین ڈالر کے منصوبے سندھ جبکہ 10بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اسلام آباد اور لاہور میں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جس سے پچیس لاکھ افراد کو روزگار ملے گا اور 55 صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا معاہدے کے مطابق کراچی میں دنیا کے بلند ترین ٹاور برج خلیفہ سے بھی بلند ٹاور تعمیر کیا جائے گا اس کے ساتھ سپورٹس سٹی ، انٹرنیشنل سٹی ، ایجوکیشنل اینڈ میڈیکل سٹی اور میڈیا سٹی ڈویلپ کئے جائیں گے ۔ معاہدے کے تحت دنیا کے ساتویں عجوبے کی تعمیر بھی ان منصوبوں کا حصہ ہے جبکہ سیمنٹ ، سریا ، لوہا ، گلاس سمیت 55صنعتوں کو فروغ ملے گا ان منصوبوں میں لوئر مڈل اور مڈل کلاس سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکساں مواقع حاصل ہوں گے ۔ ان منصوبوں کا ایک نمایاں پہلو سمندر سے توانائی حاصل کرکے بجلی پیدا کرنا ہے اور سمندر کے پانی کو جدید پلانٹ کے ذریعے قابل استعمال بنانے کا منصوبہ بھی شامل ہے ۔ اس انقلابی معاہدے سے نہ صرف پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی بلکہ سیاحت کوبھی فروغ حاصل ہوگا اور کراچی شہر کی رونقیں بحال ہوجائینگی اس موقع پر شیخ نہیان نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن نہ صرف جدید پاکستان کی پہچان ہے بلکہ رئیل سٹیٹ کے شعبے میں مستند نام ہے جس کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے انہیں نہایت خوشی ہے کہ پاکستان کے تاریخ ساز منصوبے کے لیے انہیں ملک ریاض کا ساتھ ملا ہے جو نہ صرف ان منصوبوں کو توقعات سے بڑھ کر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے بلکہ ان کو قبل ازوقت مکمل بھی کردینگے اور انہیں بھی یقین ہے کہ تین سے چار سال میں یہ تمام منصوبے آباد بھی ہوجائیں گے ملک ریاض نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہ ان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ شیخ نہیان اور ابو ظہبی گروپ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ان انتخاب کیا اور ان کا پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا پاکستان کے لیے بھی یہ ایک بڑا اعزاز ہے کیونکہ اتنی بڑی انوسٹمنٹ اس سے قبل پاکستان میں پہلے کبھی بھی نہیں کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button