تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

ٹیوٹا گاڑی بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی

toyotaجاپان کی کار بنانے والی کمپنی ٹیوٹا نے گزشتہ برس کے مقابلے اس برس اچھا بزنس کیا ہے جس کی وجہ سے وہ ایک بار پھر گاڑیبنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نے سنہ دو ہزار بارہ میں تقریباً پونے ایک کروڑ گاڑیاں فروخت کیں جو سنہ دو ہزار گیارہ کے مقابلے میں تقریباً بائیس فیصد زیادہ ہے ٹیوٹانے گزشتہ برس ستانے لاکھ کاریں فروخت کیں تو جنرل موٹرز نے بھی ترانوے لاکھ گاڑیاں بیچیں۔جاپان اور تھائی لینڈ میں سونامی جیسی قدرتی آفات کے سبب سنہ دو ہزار گیارہ میں ٹیوٹا کی پروڈکشن کا عمل متاثر ہوا تھا۔اس کے بعد ٹیوٹا کمپنی اپنی پوزیشن بحال کرنے میں کوشاں تھی اور امریکی بازار میں وہ ایک بار پھر وہ اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ فراٹس اور سلیوان میں آٹو انڈسری کے تجزیہ کار وی ویک ودیا کا کہنا ہے کہ ٹویٹا کے لییگزشتہ دو برس کافی مشکلات والے رہے۔ کمپنی کے لیے دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا بہت حوصلہ بخش بات ہوگی اور یہ کمپنی کے شیئر ہولڈرز اور سرمایہ کاروں کے لیے اچھی خبر ہے‘۔قدرتی آفات کے ساتھ ساتھ جاپانی کرنسی ین کے مضبوط ہونے سے بھی ٹیوٹاکمپنی متاثر ہوئی تھی۔ ین کے مضبوط ہونے سے جہاں بیرونی خریدواروں کے لیے جاپانی اشیاء4 مہنگی ہوجاتی ہیں وہیں ڈالر سے منافع بھی کم ہوجاتا ہے۔اس سے ٹیوٹا جیسی کمپنی بہت متاثر ہوتی ہیں جن کا زیادہ تر بازار بیرونی ممالک میں ہے۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے ین کافی کمزور پڑا جس سے کمپنی کو بڑا سہارا ملا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں ین کی کمزوری سے ٹیوٹا کمپنی کو فائدہ پہنچیگا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: 5جگہ سے بی آر بی نہر کی پٹری کاٹنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker