تازہ ترینعلاقائی

فورٹ عباس :ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر نوجوان جاں بحق

فورٹ عباس ﴿بیو رو چیف﴾ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر نوجوان جاں بحق ۔پولیس کا ہے فرض مدد آپکی مگر فورٹ عباس پولیس نے متاثرین کی جیب خالی کرنے کو فرض بنا لیا سب انسپکٹر نے متاثرین سے نعش لیجانے کے دس ہزار طلب کر لئے ۔ورثائ کا پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق نواحی گائوں شہباز والا کے قریب لکڑوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے دب کر فقیروالی 123سکس آر کا رہائشی نوجوان عاطف جاں بحق ہو گیا مرحوم عاطف کے والد محمد اشرف نے موقع پر ہی اتفاقیہ حادثہ قرار دیتے ہوئے معافی نامہ لکھ کرسب انسپکٹر لیاقت کمبوہ کے حوالہ کر دیا اور کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا لیکن ایس آئی لیاقت کمبوہ نے نعش کے ورثائ سے نعش لیجانے کے عوض دس ہزار روپے طلب کر لئے پولیس کے ناروا سلوک پر اہل خانہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوانوں کا فرض مظلوم کی مدد کرنا ہے نا کہ مظلوم کے تن سے کپڑے اتار کر جیبیں خالی کرنا انہوں نے آئی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ پولیس کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کریں کیونکہ ایسے افسران جرائم کو جنم دینے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔دوسری جانب جب فورٹعباس ایس ایچ او اکمل بسرائ نے مئوقف دیتے ہوئے کہا کہ عوام جذبات میں آ کر پولیس کے خلاف الزامات لگاتی رہتی ہے مجھے اپنے آفیسر لیاقت کمبوہ پر مکمل اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں  چارسدہ حملے میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق کافی معلومات حاصل کرلیں، ترجمان پاک فوج

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker