Uncategorizedتازہ ترینعلاقائی

قصو:ٹریفک قوائدوضوابط کی خلاف ورزی پر12لاکھ50ہزار سے زائد مالیت کےجرمانے

قصور(حافظ جاوید) ٹریفک پولیس قصور نے ٹریفک قوائدوضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کو12لاکھ50ہزار سے زائد مالیت کے جرمانے کرنے کے علاوہ 845گاڑیوں کو بند کیا گیا اور ان کے ڈرائیوروں کو حوالات میں رکھا گیا یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک راؤ آصف زمان خاں نے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہی انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں316گاڑیوں کے چالان کئے گئے 1325مسافر گاڑیوں کے چالان کرکے انہیں ٹریفک قوانین کی پابندی کی بابت سختی کی گئی قوائد کی خلاف ورزی کرنے والے249کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ڈی ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ 1542کاروں اور موٹر سائیکلوں کے چالان بھی کئے گئے 6ڈرائیوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ17ڈائیوروں کے لائسنس منسوخ کردئے گئے روٹ پورا نہ کرنے والے ٹریفک قوائد کی خلاف ورزی پر13گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کئے ئے انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کا ناجائز ہراساں کرنے اور منتھلی لینے پر تمام پولیس ملازمین کا دوسری تحصیلوں میں تبادلہ کر دیا گیا ہے اگر ٹریفک پولیس کے ہاتھوں کسی شہری کو کوئی تکلیف یا پریشانی ہو تو وہ میرے دفتر میں آکر بلا جھجک شکایت کر سکتا ہے اور ان کی تحریری شکایت پر فوری کارروائی کی جائے گی تا ہم پولیس کو چاہیے کہ وہ ٹریفک کی روانی اور اپنی جان کی حفاظت کیلئے نہ صرف قوانین پر عمل درآمد کریں بلکہ ٹریفک پولیس سے تعاون بھی کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker