شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کاایکشن، بلا لائسنسی بلانمبری اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے چالان

ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کاایکشن، بلا لائسنسی بلانمبری اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے چالان

phool negarبھائی پھیرو(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس قصور کے انچارج حاجی محمد رفیق نے نوٹس لے لیا، ٹریفک پولیس سرکل پتوکی کا ایکشن،بلا لائسنسی بلانمبری اور بغیر کاغذات گاڑیوں کے چالان،بھائی پھیرو و پتوکی میں ٹریفک کا پہیہ رواں دواں،شہری حلقوں کا ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس انچارج حاجی محمد رفیق کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق۔ گزشتہ روز مقامی اخبارات میں ٹریفک جام رہنے و جگہ،جگہ ٹریفک پولیس کے ناکوں کے حوالہ سے نمایاں طور پر خبریں شائع ہوئیں جس کا ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج حاجی محمد رفیق نے نوٹس لیتے ہوئے پتوکی سرکل کے عملہ کی سرزنش کی اور جگہ جگہ ٹریفک پولیس کے غیر قانونی ناکے ختم کرواتے ہوئے بھائی پھیرو و گردونواح کے تمام روڈز پر ٹریفک کا پہیہ رواں دواں رکھنے کاحکم دیا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سرکل ٹریفک پتوکی کے عملہ و ٹریفک بھائی پھیرو کے عملہ نے مل آپریشن کیا اوردرجنوں بلا نمبری رکشوں و گاڑیوں کے چلان کرتے ہوئے ٹریفک کا پہیہ رواں دواں کردیاجس پر شہری حلقوں نے ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج حاجی محمد رفیق کاشکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا

یہ بھی پڑھیں  دیپالپور:قیامت خیز گرمی اورشدید لوڈ شیڈنگ کے باعث پانچ طالبات بے ہوش