تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی: وارڈن افسران کو چالان کرنے کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا گیا، چیف ٹریفک آفیسر

راولپنڈی ( ڈپٹی بیورو چیف)چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ وارڈن افسران کو چالان کرنے کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا گیا ہے وارڈنز سے ہماری ڈیمانڈ صرف اچھی ڈیوٹی اور شہریوں کو ٹریفک کے حوالے سے سہولیات فراہم کرنا ہے انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو واضع ہدایات دی گئی ہیں کہ روڈ پر ڈسپلن نظر آنا چاہیے ٹریفک کی روانی کو برقراراور شہریوں کو ٹریفک کے سلسلے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے مدد اور رہنمائی کرنی ہے تاکہ سڑک کے اوپر شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ روڈ پر جتنی وائلیشنز ہو رہی ہیں اس کے مطابق صرف 30 فیصد چالان ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وارڈن افسران کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا تفریق قانونی کاروائی عمل میں لائیں انہوں نے کہا کہ وارڈنز کو چالان کرنے کا کوئی ٹارگٹ نہیں دیا گیا ہے کہ دن میں اتنے چالان کرنے ہیں چیف ٹریفک آفیسر ایس ایس پی شعیب خرم جانبازنے کہا کہ وارڈن افسران کام کرتے ہوئے اور ٹریفک کو چلاتے ہوئے نظر آئیں انہوں نے کہا کہ تمام وارڈنز اور انچارج صاحبان اپنا اپنا کام خوش دلی سے کریں تاکہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کا امیج اور وقار عوام الناس کی نظر میں مزید بلند ہو۔

یہ بھی پڑھیں  گورنمنٹ گرلز سٹی ہائی سکول بہاولنگر میں سیکنڈ انرولمنٹ کمپین کا افتتاح

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker