تازہ ترینعلاقائی

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس نےڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کااجراء روک دیا

rawalpindiراولپنڈی (ڈپٹی بیورو چیف/نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سات محرم الحرام سے لیکر گیارہ محرم الحرام تک ماسوائے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے باقی ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کا اجراء روک دیا، اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر سید اشتیا ق حسین شاہ نے بتایا کہ سات محر م الحرام سے لے کر گیارہ محرم الحرام تک ماسوائے انٹر نیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے باقی ہر قسم کے ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر پرمٹ کا اجراء روک دیاجائے گا کیونکہ محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں اور مجالس پر تمام دفتری سٹاف کی خصوصی ڈیوٹی لگا دی گئی ہیں تاکہ ماتمی جلوسوں اور مجالس پر وار ڈن افسران اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے سکیں اس کے ساتھ ساتھ لاء اینڈ آرڈر ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے ٹریفک پولیس بھی اپنا کردار احسن طریقہ سے سر انجام دے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button