علاقائی

اسلام آباد:ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کا ٹریفک قوانین اورروڈ سیفٹی کے متعلق ٹر یفک ہیڈ کوارٹرزمیں دو روزہ ورکشاپ کاانعقاد

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ ﴾اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم نے ٹر یفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق ٹر یفک ہیڈ کوارٹرزمیں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں پا کستا ن ائیر فورس کے14افسران کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر معین مسعود کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ایجوکیشن ٹیم کے انچارج انسپکٹر محفو ظ کیا نی ،اے ایس آئی سجاد شیخ ہمر اہ ٹیم نے پا کستا ن ائیر فورس کے 14افسران جن میں فلا ئٹ لیفٹیننٹ ، سکا ر ڈ ن لیڈ ر ، فلا ئنگ آ فیسر ز نے شرکت کی ان کو ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی اور افسران کو ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کے متعلق اسکی افادیت پر روشنی ڈالی گئی۔ ورکشاپ کے اختتا م کے موقع پر افسران شرکا ئ کو اسلام آ باد ٹر یفک ہیڈ کو ار ٹر ز کا وزٹ کر ا یا گیا اور ڈرا ئیو ر نگ لا ئسنس کے متعلق معلوما ت فراہم کی گئی ۔ ایس ایس پی ٹر یفک ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ اسلام آ باد ٹر یفک پولیس شہر یو ں کو ٹر یفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے با ر ے میں آ گا ہی فراہم کر نے کے لیے روزانہ کی بنیا د پر بر یفنگ اور لیکچرز کا اہتما م کر رہی ہے ۔ اسلام آ با د ٹر یفک پولیس کی ایجو کیشن ٹیم نے شہر یو ں میں ٹر یفک قوانین کے با ر ے میں مکمل معلو ما ت فراہم کر نے کے لیے اپنی خد ما ت جا ر ی رکھے ہو ئے ہے تا کہ شہر ی ٹر یفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کر یں ۔ انہو ں نے کہا کہ ٹر یفک قوانین کی پا بند ی کر نے سے ٹر یفک کی روانی کو بر قرار رکھنے میں آ سا نی ہو تی ہے ۔ ورکشاپ کے اختتا م پر ایس ایس پی ٹر یفک ڈا کٹر معین مسعود نے پا کستا ن ائیر فورس کے افسران کو ٹر یفک پولیس کی طر ف سے تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے گئے ۔ اس موقع پر ونگ کما نڈر ر انا زرین بھی مو جو دتھے جنہوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے عوام میں پولیس کے تصور کو بدل کر رکھ دیا ہے لوگوں کو ان کی دہلیز پر جا کر ٹریفک ایجوکیشن فراہم کرنا انسانیت کی بڑی خدمت ہے۔ جسے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ونگ کما نڈر ر انا زرین نے پا کستا ن ائیر فورس کی جا نب سے ایس ایس پی ٹر یفک ڈا کٹر معین مسعود اور ایجو کیشن ٹیم کو پا کستا ن ائیر فورس کی جا نب سے شیلڈ ز پیش کی ۔

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ: آٹھ ماہ گزانے کے باوجود اغواہ کی گئی دوشیزہ کو پولیس بازیاب نہ کر واسکی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker