تازہ ترینعلاقائی

لاہور:سینئرٹریفک افسران بارش کےدوران وارڈنز کے ساتھ کھڑے ہوکرٹریفک کوکلیئرکرواتےرہے

trafic wardansلاہور(نامہ نگار) چیف ٹریفک آفیسرلاہورکیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے MBSکے روٹ،انڈرپاس کلمہ چوک فلائی اوور،ایم ایم عالم روڈ،کینال بینک روڈ،جیل روڈ،شادمان ،مزنگ اور ٹریفک سیکٹر میکلورڈ روڈ سمیت دیگر تعمیر و مرمت اور نشیبی سڑکوں کا وزٹ کیا۔چیف ٹریفک آفیسربارش کے دوران سڑکوں پر معمول کی ٹریفک بحال ہونے تک مسلسل ہدایات جاری کرتے رہے۔اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل افسران ،ڈی ایس پی صاحبان اور ٹریفک سیکٹر انچارجز کو ہدایت کی وہ اپنی اپنی ڈویژن اور سرکلز کے وزٹ جاری رکھیں۔ بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو بر قرار رکھنے کیلئے کینال بینک روڈانڈر پاسز سمیت گوالمنڈی چوک،آؤٹ فال روڈ،صفانوالہ چوک ،علامہ اقبال روڈ،سرکلور روڈ،مزنگ چوک اور دیگر مصروف شاہراؤں پر اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کئے گئے ۔ بارش کے دوران مخصوص روڈز پرزیادہ پانی کھڑاہو نے پرفوری متبادل ٹریفک پلان ترتیب دیتے ہوئے ٹریفک کورواں دواں رکھا گیا۔کیپٹن(ر)سہیل چوہدری نے کہا کہ بارش کے دوران سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے شہریوں کو روڈ سچویشن بارے آگاہی کیلئے لمحہ بہ لمحہ پیغامات جاری کئے جا تے رہے ۔

یہ بھی پڑھیں  معقول سیاستدان کا نامعقول کردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker