تازہ ترینعلاقائی

ساہیوال: تیزگام 7اپ کا دو مرتبہ انجن فیل، مال گاڑی کا انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا

ساہیوال (بیو رو رپورٹ)تیز گام 7اپ کا دو مرتبہ انجن فیل ،مال گاڑی کا انجن لگا کر ٹرین کو روانہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیز گام 7اپ کو کراچی کینٹ سے 5بجے نکلنا تھا لیکن کئی گھنٹے تا خیر سے روانہ ہوئی تو ٹرین کا انجن کوٹری کے قریب فیل ہو گیا تھا اور ساہیوال اسٹیشن کے قریب بھی دوبارہ انجن فیل ہو گیا تھا ٹرین میں موجود با راتیوں ،مسافروں اور فوتیگی میں جا نے والوں نے وزیر ریلوے اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہو ئے ریلوے ٹریک پر لکڑیاں پھینک کر آگ لگا دی تھی اور لا ہور سے کراچی جا نے والی تیز گام ڈاؤن کو ریلوے اسٹیشن سے پہلے روک کر چند مسافروں نے پتھرا ؤ کر دیا تھا جس کے نتیجہ میں انجن کا فرنٹ شیشہ ٹوٹ گیا تھا انجن ٹھیک نہ ہو سکا جس کے بعد ریلوے انتظامیہ نے مال گاڑی کا انجن لگا کر ٹرین کوراولپنڈی کی جانب روانہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button