پاکستانتازہ ترین

پاکستان ریلوے کا 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ

لاہور(پاک نیوز) پاکستان ریلوے نے3 ٹرینوں کے کرائے میں اضافہ کردیا ہے جن میں راولپنڈی سے کراچی کیلئے تیز گام کا اکانومی کلاس ٹکٹ 2000 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا گیا، راولپنڈی سے لاہورجانے والی ریل کا کرایہ 500 روپے سے بڑھا کر950 روپے کر دیا گیا  جبکہ جعفر ایکسپریس  راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ریل کا کرایہ 2860 روپے سے بڑھا کر 3700 روپے کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ریلوے  کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button