علاقائی

بوگی چوری کیس میں ملوث میجر ایوب ریلوے پولیس کے حوالے

پاکستان آرمی نے بوگی چوری کیس میں ملوث میجر ایوب کو ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا ہے جسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ لاہور سے اگست دو ہزار گیارہ میں ریلوے کی ایک بوگی چوری ہوئی جس میں چوبیس لاکھ روپے کا تانبا تھا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ اس بوگی چوری میں فوج کا حاضر سروس میجر ایوب ملوث ہے جس پر ریلوے حکام نے فوج کو لکھا۔ فوجی تحقیقات میں میجر ایوب پر لگائے جانے والے الزامات ثابت ہو گئے جس پر ریلوے پولیس نے میجر ایوب کو گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا ہے۔ تانبا چوری میں میجر کے تین رشتہ دار اور ریلوے کے دو ملازمین پہلے ہی گرفتار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پیپلزپارٹی حلقہ کھاوڑہ کو بڑادھچکا،سینکڑوں کارکنان مسلم کانفرنس میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker