پاکستانتازہ ترین

ڈرائیور کی حاضر دماغی ، جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

بولان (مانیٹرنگ سیل) ڈرائیور کی حاضر دماغی نے کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہو کر جب کولپور میں دشت کے علاقے پہنچی تو ڈرائیور نے پٹڑی پر نصب دھماکہ خیز مواد کچھ فاصلے سے ہی دیکھ لیا اور ٹرین روک لی جس پر حکام نے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنا دینے کے بعد ہی ٹرین کو روانہ ہونے کی اجازت دی جائے گی جس پر دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام ہمارے ادارے کی اولین ترجیح ہے . مسرور عالم کولاچی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker