تازہ ترینعلاقائی

ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی قائم

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ سیل)میں ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں پاک فوج اور ریلوے کے چار افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی مشترکہ تحقیقات کا فیصلہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم میں ریلوے حکام کے ساتھ پاک فوج کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم میں انجینئرنگ کور کے دو اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ اس ٹیم میں وفاقی ریلوے انسپکٹر اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی تین روز میں حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دار ریلوے حکام اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں ٹرین حادثے کے بعد ملک بھر میں ریلوے پلوں کا دوبارہ جائزہ لینے کی بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ؒلاہور:فعال عدلیہ معاشرے کیلئے نیک فال ہے۔محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker