تازہ ترینعلاقائی

رائے ونڈ اسٹیشن پر ٹرین کی تین بوگیاں جل کر خاکستر

رائے ونڈ (مانیٹرنگ سیل) رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی تین بوگیوں میں آگ لگ گئی، جس کے بعد تینوں بوگیاں جل کر مکمل تباہ ہوگئیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین ایک روز قبل تبلیغی اجتماع کے افراد کو لے کر آئی تھی۔ خصوصی ٹرین تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والوں کو لے کر رائے ونڈ پہنچی تھی اور اسے پلیٹ فام نمبر 3 پر کھڑا کیا گیا تھا، جہاں اس کی بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں تین بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، تاہم  تمام مسافر محفوظ رہے۔  ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیوں میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button