پاکستانتازہ ترین

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 23 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان ریلوے نےعید الفطر پر تئیس خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ عید اسپیل ٹرین کا آغاز گیارہ جولائی سے ہوگا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیارہ جولائی سے سولہ جولائی تک کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی روزانہ ایک ٹرین چلائی جائے گی ۔ اس کے علاوہ پندرہ جولائی کوکوئٹہ سے راولپنڈی اور کراچی سے پشاور جبکہ سترہ جولائی کو راولپنڈی سےملتان اور پشاور سے لاہور تک خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔ بیس جولائی کوملتان سے کراچی ایک ٹرین چلے گی،جبکہ بیس جولائی سے بائیس جولائی تک روزانہ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی خصوصی ٹرین چلائی جائے گی۔ پاکستان ریلویز کے مطابق خصوصی ٹرینوں میں تیس ہزار سے زائد مسافر سفر کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: پاکستانی طالبہ نےاولیول کےامتحان میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker